بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز دو بھائیوں کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
دونوں بھائیوں کی شناخت سراج اور مہران کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بلوچ نیشنل موومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک کے مطابق دونوں بھائیوں کو دو روز قبل گیشکور ملٹری کیمپ میں طلب کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی۔
دونوں افراد گیشکور کے رہنے والے ہیں، جبکہ دونوں بھائیوں میں سے سراج کو اس سے قبل بھی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد دو سالوں تک لاپتہ رکھا اور دو سال بعد بازیاب ہوگئے اور اب ایک بار پھر جبری گمشدگی کے شکار ہوئے ہیں۔
جبری گمشدگی ہونے والے بھائیوں میں مہران متحدہ عرب امارات میں مزدوری کرتا ہے، حال ہی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے بلوچستان واپس آئے ہیں۔