کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے میں تین اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

374

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ رات دس بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستان فوج کی ایک چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے تربت کے علاقے آپسر میں فوجی چوکی پر تین راکٹ داغے، جس سے چوکی میں موجود تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چوکی اس جگہ پر قائم کی گئی ہے جہاں پاکستانی فوج نے بلوچ طالب علم حیات بلوچ کو پکڑ کر اس کے والدین کے سامنے فائر کرکے شہید کیا تھا۔ حیات بلوچ کی آنکھوں کو اس کی والدہ کی دوپٹہ سے باندھ کر گولیوں سے بوندھ کر پاکستانی فوج نے بربریت کی مثال قائم کی تھی۔

میجر گہرام نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔