پنجاب جانے والی گیس ٹینکر کو بم سے اڑا دیا۔ بی ایل ایف

713

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گوادر پورٹ سے پنجاب جانے والی گیس ٹینکر کو ریموٹ کنٹرول بم سے اُڑا دیا ہے۔

 انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ سہ پہر تین بجے مکران کوسٹل ہائی وے پر گوادر کے علاقے معکولہ کے مقام پر ایک پُل پر بم نصب کرکے گیس لے جانے والی ٹینکر کو نشانہ بنایا، جس سے ٹینکر اور پُل دونوں تباہ ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ ٹینکرز گوادر پورٹ سے ایل این جی اور ایل پی جی لیکر پاکستان کے مختلف علاقوں میں پہنچاتے ہیں۔ یہ ان استحصالی منصوبوں کا حصہ ہیں جس کے تحت پاکستان نے دوسرے ملکوں سے معاہدے کئے گئے ہیں۔ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)، ریکوڈک اور سیندک منصوبے انہی استحصالی منصوبوں کا حصہ ہیں۔ بلوچ قوم کی مرضی اور منشا کے بغیر یہاں کسی نے بھی سرمایہ کاری کی تو وہ اپنے تمام تر نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔

 انھوں نے کہاہے کہ ہم تمام ٹرانسپورٹرز کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں پاکستان کے استحصالی منصوبوں میں اپنی گاڑیوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہےاور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔