حب چوکی: فائرنگ سے ایک شخص کو قتل

299

بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے پلال گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صنعتی شہر حب کے علاقے پلال گوٹھ کے قریب 17 سالہ راحب علی ولد عبدالحمید سکنہ ڈیرہ مراد جمالی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

واقعہ کے بعد مسلح حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حب پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو جام میر غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا۔ جبکہ واقعے تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی۔