بلوچستان: جماعت اسلامی امیر سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ

535

ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں۔ تاہم دیگر ذرائع کے مطابق دھماکے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں

دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے اور دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔