اوتھل: کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

344

بلوچستان کے علاقے اوتھل سے اطلاعات ہیں کہ ایک نوجوان شخص نے گھر میں گھس کر کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔

واقعہ اوتھل سے تقریباً 25 کلومیٹر دور دبئی مسجد ونگوئی کے نواح میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے رات کو گھر میں گھس کر 8 سالہ معصوم بچی (س) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس اور اسپتال ذرائع نے زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔جبکہ پولیس کے مطابق ونگوئی کے نواح میں چھاپہ مار کر ملزم راشد علی ولد امید علی سکنہ دبئی مسجد ونگوئی اوتھل کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔