ہرنائی: فورسز پوسٹ تعمیر کرنے والے افراد پر حملہ

416
file photo

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پاکستانی فورسز کی ایک پوسٹ پر کام کرنے والے افراد کو بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شاہرگ کے علاقے کھوسٹ میں آج صبح نامعلوم افراد نے راستے پر نصب بم کے دھماکے میں ایک گاڑی کونشانہ بنایا جبکہ مذکورہ مقام پر چند منٹ بعد دیگر افراد پر دوسرا دھماکہ ہوا۔

دھماکوں کے نتیجے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

علاقائی ذرائع بتایا کہ مذکورہ افراد پاکستانی فورسز کی ایک نئی پوسٹ کی تعمیر پر کام کررہے تھے جبکہ دھماکے پوسٹ کے قریبہی ہوئے ہیں۔

خیال رہے ہرنائی و اس سے متصل بولان میں پاکستانی فورسز کو بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی مختلف نوعیت کے حملوںمیں نشانہ بناتی رہی ہے۔

ہرنائی میں حالیہ دنوں کم از کم دو حملوں میں فورسز کو راشن و دیگر سامان فراہم کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ حملوںکی ذمہ داری بھی بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔