گوادر: مردم شماری کے عمل میں اداروں کی مداخلت تشویشناک ہے۔ حسین واڈیلہ

254

اپنے مفاد کے لئے مردم شماری کے عمل کو متاثر کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے، گوادر کے مردم شماری میں اداروں کی مداخلت تشویشناک ہے، کسی سرکردہ شخصیت کے ایماءپر ادارے مردم شماری کے عمل کو متاثر کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین حسین واڈیلہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے ضلع گوادر میں مردم شماری کے عمل میں اداروں کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ایک سرکردہ شخصیت کے ایماءپر ادارے مردم شماری کے عمل کو متاثر کرکے گوادر کی آبادی کو کم ظاہر کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

واڈیلہ نے واضح طور پر کہا کہ اپنے مفاد کے لئے مردم شماری کے عمل کو متاثر کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی اپنا مرتبہ اور حیثیت بچا سکتا ہے۔مرکزی چیئرمین نے اداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے ایسے کس بھی کام میں خود کو دور رکھیں جس سے گوادر کے عوامی مفادات کو نقصان ہو اور انفرادی لوگوں کو فائدہ ہو ورنہ عوامی احتساب ہوگا۔