گوادر: فورسز پر بم حملہ

776

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فوج کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج شام 5 بجے گوادر کے علاقے پشکان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بم حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ حملے کے بعد فورسز جاہ وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج پر بلوچستان میں آئے روز اس نوعیت کے حملے ہوتے رہتے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں، تاہم آج کے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔