کیچ: 6 موبائل ٹاور نذرآتش

578
فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے مختلف اوقات میں چھ موبائل ٹاوروں کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دشت کے مختلف علاقوں کُمبیل، جان محمد بازار، فرنٹ، زریں بگ، سنگئی اور کسر میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاوروں پر حملہ کرکے ٹاوروں کے مشینری نذر آتش کردیا ۔

ذرائع کے مطابق ٹاوروں کے نذر آتش ہونے بعد مذکورہ علاقوں میں موبائل نیٹورک معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں اس سے قبل بھی موبائل کمپنیوں کے ٹاوروں پر حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔