کیچ: فورسز کے قافلے پر حملہ

686

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولواہ کے علاقے سگک تنک میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں بم دھماکوں اور گولیوں کی شدید آواز سنائی دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔