کوئٹہ خاتون نے خودکشی کرلی

399

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاتون نے خودکشی کرلی ہے-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں واقع گھر میں خاتون نے خود کو گولی مار خودکشی کرلی جسکی لاش کو مزید کارروائی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے-

خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال چار ماہ کے دوران دی بلوچستان پوسٹ کے جمع کردہ اعداد شمار کے مطابق خودکشی کے واقعات ایک درجن سے تجاوز کرچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز ضلع کیچ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجگور گوادر، حب چوکی اور ڈیرہ بگٹی سے بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں بھر میں جہاں خودکشی کے واقعات میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہی حکومتی سطح پر خودکشیوں کے روک تھام کیلئے خاموشی کے سوائے کچھ دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔