کوئٹہ: ایگل اسکواڈ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

624

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پولیس پر ہونے والے ایک مسلح حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی اسپن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کانسٹیبل عبدالجبار اور کانسٹیبل جلات خان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔