بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے اور چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جن میں چار دشمن اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز صبح کے وقت بی ایل اے – انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر پنجگور کے علاقے سرادک گومازن میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج کے دو گاڑیوں کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کی ایک گاڑی میں سوار چار اہلکار موقع پر ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بزدل دشمن اہلکاروں کی بھاگنے کی کوشش میں دوسری گاڑی کچھ فاصلے پر الٹ گئی جس میں کم از کم سات اہلکار زخمی ہوگئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ گذشتہ رات ایک اور حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے پنجگور ہی میں رخشان پُل پر قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے دشمن پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس سے کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انہیں مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیں گی۔