پاکستانی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سڑک حادثے میں ہلاک

341

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور میریٹ ہوٹل سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ ہائی لکس ریوو گاڑی نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

انہیں طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

حادثے کے نتیجہ میں وفاقی وزیر مولانا عبدالشکور کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ان کے ساتھ موجود محافظ بھی شدید زخمی ہوئے، دوسری گاڑی میں سوار 5 میں سے 3 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔