پاکستانی فوج کو قلعوں میں دھکیل دیا گیا ہے – ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

1630

بلوچ آزادی پسند رہنماء اور مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں بلوچستان میں پاکستانی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری دشمن فوج میدان جنگ میں ہار چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج روزانہ کی بنیاد پر اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کے اعصاب اور حوصلے کو توڑ دیا ہے جو بلوچ شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بدمعاش فوج کو بڑی فوجی قلعوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔