قلات: فورسز پر دستی بم حملہ

439

بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے منگچر میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی تاہم حکام نے نقصانات کےحوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

بلوچستان میں گذشتہ دو روز کے دوران پاکستانی فورسز کو سات حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں سے پانچ کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی اور ایک کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی ہے جبکہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے زامران میں ایک شدید نوعیت کے حملے میں پاکستان فوج کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔

اعداد و شمار کے شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں کیجانب سے پاکستانی فورسز کو مختلف نوعیت کے 50 حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔