سبی: لاپتہ شخص بازیاب

311

بلوچستان کے علاقے سبی سے گذشتہ سال فروری میں جبری لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ سال 5 فروری کو سبی سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہاشم ڈومکی ایک سال بعد اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے رواں ہفتے بلوچستان سے 5 افراد بازیاب ہوچکے ہیں جن کو مخلتف علاقوں سے لاپتہ کیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظمیں اور بلوچستان کی قوم دوست جماعتیں بلوچستان سے لوگوں کو لاپتہ کرنے کی ذمہ داری پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں پر عائد کرتی ہیں۔