سابق پاکستانی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کے مائنز پر حملہ، تین مزدور اغواء

575

کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کے مائنز پر دھاوا بول کر وہاں موجود مشینری کو نذرآتش کرکے تین مزدوروں کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کے ترجمان گل زمان عرف (گل جی) نے رابطہ کرنے پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کے مائنز پر حملہ کرکے وہاں موجود مشینری کو نذرآتش کیا اور تین مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے اور دعویٰ کیا ہے کہ و اقعہ کی ذمہ داری ایک کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے۔

گل زمان عرف( گل جی) نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کے پس پردہ محرکات میر ہمایوں عزیز کرد ان کے اصولی سیاسی موقف سے دستبردار کرانے کی سازش ہے۔