زامران: پاکستان فوج کے 4 اہلکار ہلاک، اسلحہ ضبط

1152

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کے ایک حملے میں پاکستان فوج کے چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور اہلکاروں کا اسلحہ بھی لے گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح زامران میں سادیم کے مقام پر پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ عسکری حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔