زامران، خاران، پنجگور اور ڈھاڈر حملوں میں 5 اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

989

‎بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے میڈیا میں جاری کردی ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے زامران، کولواہ، خاران، پنجگور اور ڈھاڈر میں مختلف نوعیت کے حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، حملوں کے نتیجے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

‎ ترجمان بی ایل اے نے کہا کہ سرمچاروں نے آج صبح آٹھ بجے کے قریب کیچ کے علاقے زامران میں سادیم کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو اس وقت گھات لگاکر کر نشانہ بنایا، جب وہ مذکورہ علاقے میں گشت پر معمور تھی۔ سرمچاروں نے جدید و خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دشمن فوج کے تمام چار اہلکار شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید موقع پر ہلاک ہوگئے۔

‎انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ سرمچاروں نے تمام اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کا اسلحہ و گولہ بارود اپنے قبضے میں لیا۔

‎بیاں میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج دوسرا حملہ پنجگور شہر میں قابض پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹر کے حفاظتی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بناکر کیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

‎جیئند بلوچ نے کہا کہ گذشتہ رات بی ایل اے کے سرمچاروں نے نو بجے کے قریب کولواہ، رود میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مزید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

‎”دریں اثناء گذشتہ رات ہی بی ایل اے کے سرمچاروں نے خاران میں البت کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، سرمچاروں نے راکٹ اور گرنیڈ لانچر سے دشمن کے کیمپ پر متعدد گولے داغے جس سے کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں کیمپ کو شدید نقصان پہنچا۔”

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز ایک اور حملے میں سبی کے علاقے ڈھاڈر میں قلم دین چوک پر قائم دشمن فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں موقع پر دو موجود اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن اہلکاروں نے بلاتفریق فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

‎جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ دشمن فوج کے انخلاء تک ہماری کاروائیاں شدت کیساتھ جاری رہینگی۔