خضدار میں ریاستی کارندے کو نشانہ بنایا – بی ایل اے

694

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب خضدار شہر میں جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد مسلح جھتے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اسلم محمد زئی مینگل کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلم محمد زئی مینگل، ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ شفیق مینگل کے بطور نائب متحرک رہا ہے اور خضدار شہر و گردنواح میں بلوچوں کے ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث رہا ہے، جبکہ مذکورہ کارندہ دکاندار کے بھیس میں خود کو چھپا رہا تھا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم بلوچ عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ دشمن کے آلہ کاروں سے فاصلہ اختیار کرے، مستقبل میں ہمارے حملے شدید ہونگے۔