بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح افراد اور پولیس کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خضدار صدر تھانہ کے علاقے نوا جعفرآباد ایریا میں نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کھول دی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے، جس کی شناخت ضیا کی نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔