خضدار دھماکا، سی ٹی ڈی افسر ہلاک

693

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے ایک دھماکے میں سی ٹی ڈی افسر ہلاک ہوگیا۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سب انسپکٹر شربت خان کو خضدار میں مرکزی شاہراہ پر جھالاوان میڈیکل کالج کے قریب کے بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں سی ٹی ڈی افسر موقع پر ہلاک جبکہ اس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں سی ٹی ڈی سمیت دیگر پاکستانی فورسز کو بلوچ آزادی پسندوں کیجانب سے حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں سی ٹی ڈی پر کئی جبری طور پر لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے الزامات ہیں۔