بلوچستان کے ضلع خاران سے ایک نوجوان کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج 2 بجے کے قریب خاران واپڈا مزارزئی محلہ نزد حافظ خان محمد مسجد خاران سٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر عزیر مزارزئی ولد محمد رحیم مزارزئی نامی شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
لاپتہ نوجوان کے لواحقین نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ان کے عزیز کو منظر عام پر لایا جائے اگر ان پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔