حب ندی میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر ہلاک

218

حب ندی میں نہاتے ہوئے دونوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ لاشیں نکال کر حب اسپتال پہنچا دی گئی، ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیے گئے۔

متوفی کراچی لیاری کے رہائشی تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں حب ندی مرد ،خواتین اور بچوں سے 12 سے زائد زندگی نگل لی ہے اس کے باوجود حب انتظامیہ کی جانب سے ندی میں نہانے پر پابندی عائد نہ کیا جاسکا۔

اس سے قبل گذشتہ اتوار کو حب ندی میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گئے تھے-

حب کے مقامی صحافی کے مطابق مذکورہ ندی کراچی اور حب کے شہریوں کے لئے عید سمیت دیگر موقع پر پکنک کا مقام ہوتا ہے البتہ اس دوران ندی نے کئی افراد کی جانیں لے لی ہے- تاہم ان تمام واقعات کے باجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کاروائی سامنے نہیں آسکی ہے-