بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بارہ بجے تمپ کے علاقے آسیا باد میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹ سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جبکہ دو اپریل کو ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تمپ کے علاقے کونشقلات میں رات 8 بجے وارد کمپنی کے موبائل فون ٹاور کے مشینریز پر حملہ کرکے ساری مشینری کو نذر آتش کردیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ موبائل فون کمپنیاں بلوچ آزادی پسندوں کی جاسوسی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز و اسکے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔