پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے شہر تربت میں اینٹی ٹینک مائن برآمد کا کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فورسز حکام کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر اینٹی ٹینک مائن برآمد کر لیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تربت نالے میں آپریشن کے دوران اٹھارہ پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی۔