بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے17 اپریل کو رات گیارہ بجکر دس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعلیمی چوک پر قائم دشمن پاکستانی فوج پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب وہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی تلاشی کیلئے چیک پوسٹ کے سامنے کھڑے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دستی بم حملے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔