بولان جعلی مقابلہ: مقتولین کی لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کی جارہی

585

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال میں رکھی گئی لاشیں تاحال لواحقین کے حوالے نہیں کیے گئے ہیں۔

لواحقین کے مطابق حضرت سمالانی، عظیم مری کو عید سے پہلے بولان میں فوجی آپریشن کے وقت جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

واضح رہے رواں سال کے 19 اپریل کو کوئٹہ کے اسپتال میں ان لاشوں کو لایا گیا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن غفار بلوچ کے مطابق ریاست لاشوں کو بھی سزا دے رہی ہے، لاشیں سول ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑے خراب ہورہے ہیں اور لاشوں کو دفنانے نہیں دی جارہی ہے۔