بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات :میاں بیوی سمیت 4 افراد قتل

311

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد قتل ہوئے ہیں-

تفصلات کے مطابق سبی واپڈا روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ناصر مقصود اور اسکی بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے-واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، مزید کارروائی سبی پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب ژوب کے علاقے گٹکی بابر پولیس مقام پر نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کرکے شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا ہے-

ادھر لورالائی پٹھان کوٹ روڈ سلیم باغ کے مقام نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گورنمنٹ مڈل سکول غبرگ کے ٹیچر مولانا محمد عارف دمڑ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے-

پولیس کے مطابق اسکول ٹیچر کا قتل چوری کا واقعہ ہے واقعے کے حوالے سے پولیس مزید کاروائی کررہی ہے-