بلوچستان: فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر

493

ضلع کیچ کے علاقے میں آج پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی تصدیق پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان پر جالگی سیکٹر میں حملہ کیا گیا، حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اہلکاروں میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح زامران میں سادیم کے مقام پر پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور اہلکاروں ک اسلحہ ضبط کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔