بلوچستان: دو لاپتہ افراد بازیاب

416

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کیچ سے جبری لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق 5 دسمبر 2021 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بننے والے نوجوان ساجد ولد حاجی لال بخش سکنہ پنجگور بازیاب ہوگئے ہیں ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے بازیابی کو سات دن ہوا ہے ۔

دریں اثنا کیچ کے علاقے شہرک کا رہائشی اور عطا شاد ڈگری کالج تربت کا طالب علم میر وائس ولد خلیل احمد گذشتہ شپ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

لواحقین کے مطابق انہیں سیکورٹی فورسز نے رواں سال 28 فروری اغوا کیا جو بازیاب ہوگیا۔

واضح رہے لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے روز لوگوں کو سیکورٹی فورسز گرفتار کرکے لاپتہ کررہے ہیں تاہم چند افراد بازیاب کرنے کے بعد مزید لوگوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے۔