بلوچستان : بارشوں اور ژالہ باری سے مکانات مہندم، متعدد افراد زخمی

451

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش، ژالہ باری، متعدد چاردیواریاں منہدم ہوگئے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب تربت میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری سے بجلی کے کھمبے، ٹرانسفارمر، چاردیواریاں اور درختوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں کئی فیڈروں پر بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ندی نالوں میں بھی تغیانی پڑگئی-

تربت انتظامیہ کے مطابق شدید بارشوں کے بعد دوکرم پل کو ممکنہ خطرناک صورتحال کے باعث ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن تربت کا عملہ پل پر ہنگامی کاموں میں مصروف ہیں جونہی کام مکمل ہوں گے ٹریفک کی روانی بحال کردی جائے گی۔

بلوچستان کے سمندر میں تیز ہواوؤں،آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے اور سمندر میں طغیانی کا بھی خدشہ بدستور جاری ہے۔27 اپریل سے لیکر مئی کے پہلے ہفتے تک ماہیگیروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے وہ سمندر میں نا جائیں-

جمعرات کے روز ہونے والے بارشوں کے دؤران بیلہ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ریسکیو حکام نے زخمی کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے-

گذشتہ روز ہونے والے بارشوں نے مختلف علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے تاہم ان علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ نا ہونے کی باعث ابتک حالات کی صحیح اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں-

دریں اثناء بولان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دار بارشوں کے بعد مچھ کے علاقے گیشتری ندی میں سیلابی ریلاسیلابی پانی پانچ کانکن کو بہا کر لے گیا مقامی افراد نے ایک کو زخمی حالت میں بچا لیا، ایک کانکن ندی کے اندر اونچے پتھر پر پناہ لیا ہوا جبکہ دیگر تین کانکنوں کی تلاش جاری ہے-

بولان ندی میں بہہ جانے والے کانکنوں کا تعلق مری قبیلے سے بتایا گیا کانکن کوئلہ کان میں کام کرنے کے بعد گھر جارہے تھے کے اچانک سیلابی ریلہ آنے سے پانی میں بہہ گئے-