افغانستان اور سعودی عرب میں کل عید ہوگی

168

سعودی عرب اور افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا عیدالفطر کل بروز جمعہ منائی جائے گی۔

سعوی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے، فیلڈ میں موجود ماہرین نے شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کل افغانستان میں عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔