پنجگور اور کوئٹہ میں دستی بم حملے

457

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے نامعلوم افراد نے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور پنجگور میں فورسز کو دستی بم حملوں میں نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔

پنجگور میں چتکان کے علاقے تارآفس کے مقام پر قائم نارکوٹکس کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کیچی بیگ میں پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے  پنجگور حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو گاڑیوں کو نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم کوئٹہ میں ہونے حملے والے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آذادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔