ہوشاپ حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

501

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ہوشاپ میں فوج کی کشتی ٹیم اور تربت کے علاقے چاہ سر میں فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کرکے دشمن کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ صبح دس بجے کیچ کے علاقے ہوشاپ،تنک میں سرمچاروں نے گھات لگا کر دشمن پاکستانی فوج کے پیدل گشتی ٹیم پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے دو مارچ کو کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے چاہ سر کراس میں قائم فوجی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا،دستی بم چوکی کے اندر گرا جس سے قابض فوج کو نقصان پہنچا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔