ہرنائی سے دو افراد جبری لاپتہ

304
فوٹو: محمد ابراہیم، نظام الدین

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ دس روز گذرنے کے بعد بھی مذکورہ افراد کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ہرنائی میں چیک پوسٹ پر دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا، مذکورہ افراد کی شناخت محمد ابراہیم ولد غوث بخش مینگل اور نظام ولد نبی بخش مینگل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرئع کے مطابق جبری گمشدگی کا واقعہ دس روز قبل 9 مارچ کو ہرنائی کے علاقے کھوسٹ، چپر لیٹ کے مقام پر پیش آیا۔ مذکورہ افراد قرض وصول کرنے گئے تھے کہ انہیں لاپتہ کیا گیا۔

مذکورہ افراد کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے جبکہ انکا بنیادی تعلق بولان کے علاقے سنجاول سے ہیں۔ سنجاول میں سال 2014 میں فوجی آپریشن کے وقت نظام کے ایک بھائی رمضان کو لاپتہ کیا گیا اور بعدازاں انکی لاش ملی۔ مذکورہ آپریشن کے بعد اس خاندان نے نقل مکانی کرکے کوئٹہ میں رہائش اختیار کی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دس روز گذرنے کے باوجود ہمارے پیاروں کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی گذارش کی ہے۔