گوادر میں فوجی آپریشن جاری

648

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گذشتہ دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے دڑامب اور نلینٹ کے درمیانی علاقوں میں گذشتہ دنوں سے پاکستانی فورسز کا زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے

ذرائع کے مطابق زمینی فوج کے ساتھ جنگی ہیلی کاپٹر بھی مذکورہ فوجی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں دو گن شیپ ہیلی کاپٹروں کی دڑامب کے علاقے تلاروک کئور، نلانی، جنکانی اور مختلف علاقوں میں گشت کے ساتھ شیلنگ کررہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ دنوں گوادر کے علاقے نلینٹ میں نامعلوم افراد نے کوسٹل ہائی وے کے پل پر ایک فوجی گاڈی کو بم حملے میں نشانہ بنایا تھا حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی اسی حملے کے فوراً بعد فورسز نے مذکورہ علاقوں میں بڑے پیمانے میں آپریشن کا آغاز کیا تھا۔