گوادر: حملے میں فوجی آفیسر سمیت 8 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

1047

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) روڑ کے ایک پْل پر بارودی سرنگ نصب کیا اور وہاں سے گزرتی فوجی قافلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے نشانہ بنایا، جس سے ایک فوجی گاڑی تباہ اور مذکورہ ْپل مکمل ناکارہ ہوگیا ہے جبکہ گاڑی میں سوار آفیسر سمیت 8 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آج بروز اتوار ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں نے گوادر سی پیک روڈ اور کوسٹل ہائی وے پر نلینٹ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر، تلاروک کور(ندی) میں بارودی سرنگ بچھایا۔ پاکستان فوج کی دو فوجی گاڑیوں میں سے پچھلی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار آفیسر سمیت 8 اہلکار ہلاک، تین شدید زخمی ہوئے اور پل مکمل ناکارہ ہوچکی ہے جس سے گوادر اور تربت کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت معطل ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرمچاروں کے پے درپے حملوں سے دشمن فوج کے حوصلے پشت ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے آئی ایس پی آر اپنے فوجیوں کی ہلاکت اور نقصانات کو چھپانے کے لیے ان حملوں کے حقائق کو پیش نہیں کرتی تاکہ اسکے پست حوصلہ فوجیوں کے مورال کو بچایا جا سکے۔اس حملے کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ مذکورہ علاقوں دڑامب، نلینٹ اور کلانچ کی پہاڑیوں میں شکار پر مکمل پابندی عائد ہے، اس لیے شکاری ان علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ دشمن فوج شکاریوں اور پکنک کی آڑ میں اپنے معاون کاروں کو سرمچاروں کی مخبری کے لیے سرگرم کرچکی ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کریں۔