گوادر بم حملہ، 1 اہلکار ہلاک، 9 زخمی

1024
تصویر بذریعہ سوشل میڈیا

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں تربت روڈ پر پاکستانی فوج کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں حکام نے ابتک ایک اہلکار کی ہلاکت اور نو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ہلاک اہلکار کی شناخت لائنس نائیک اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں صوبیدار خالد، حوالدار لطیف، ، سپاہی عثمان، سپاہی رمضان سپاہی قیصر عباس، سپاہی اسامہ، عباس اور سپاہی عثمان شامل ہیں۔

گوادر پولیس کے مطابق نواحی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام اہلکار شدید متاثر ہوئے ہیں۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔