گوادر: ایک شخص نے خودکشی کرلی

318

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کا واقعہ ساحلی شہر گوادر کے علاقے پسنی میں پیش آیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ببر شور پسنی وارڈ نمبر 1 میں مقصود ولد محمد نے گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

تاہم خودکشی کرنے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔