کیچ: مسلح حملے میں دو آزادی پسند جانبحق

806

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے شہرک کے جنوبی پہاڑی علاقے کیچ بھترم ندی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ دونوں لاشوں کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہے، جو گذشتہ روز مبینہ طور پر ریاستی حمایت یافتہ گروپ اور فورسز کے مابین جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔

تاہم آزادی پسند تنظیموں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے