کیچ: ماں کے ہاتھوں نومولود بچی قتل

404

بلوچستان کے ضلع کیچ میں بے رحم ماں نے اپنے ہاتھوں سے ممتا کا گلا کاٹ کر کمسن بچے کو قتل کردیا، جبکہ قبلہ عبداللہ میں پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی ہے۔

کیچ میں پیش آنے والا مرکزی شہر تربت آبسر کے مقام پر پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق تلیان نامی خاتون نے اپنی نومولود بچی کی گلے کو چھری سے کاٹ اپنے ہی اولاد کی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم اس واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب قلعہ عبداللہ سے اطلاعات ہیں پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بناکر پولیس تھانے میں  خودکشی کی ہے۔