کیچ: فورسز کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

637

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے ہیرونک میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے