کولواہ آپریشن، 1 شخص جانبحق، 3 لاپتہ

416

بلوچستان کے علاقے کولواہ میں فوجی آپریشن میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ضعیف العمر شخص کے قتل اور دو بھائیوں سمیت تین افراد کے جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق کولواہ کے شمالی پہاڑی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران فورسز نے اللہ داد ولد ابراہیم نامی ضعیف العمر شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس سے مذکورہ شخص جانبر نہ ہوسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ جنکی شناخت کٹو ولد بابیک، سنجر ولد بشام اور صدام ولد بشام کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران آپریشن جانبحق ہونے والے اللہ داد کی نعش کو گذشتہ روز فورسز نے گیشکور لیویز کے حوالے کیا، جبکہ اس کے مال مویشیوں کو فورسز نے اپنے تحویل میں لے کر تنزلہ کے مقام پر قائم فورسز کے کیمپ منتقل کردیا ہے۔

تاہم عسکری ذرائع نے علاقے میں فوجی آپریشن کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی ہے۔