کوئٹہ: نجی جیل کیس، عبدالرحمان کھیتران عدالت میں پیش

1036

منگل کے روز نجی جیل کیس معاملہ پر گرفتار بلوچستان اسمبلی کے رکن اور وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران عدالت میں پیش، اس موقع پر کرائم برانچ کے عملے نے خان محمد مری کی اہلیہ کو بھی عدالت میں پیش کردیا۔

خان محمد مری کی اہلیہ کو سردار عبدالرحمن کھیتران کی موجودگی میں جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس سلسلے میں خان محمد مری کی اہلیہ گراں ناز نے جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی جج ثمینہ نسرین کے روبرو 164 کا بیان ریکارڈ کرایا۔ بیان میں اغوا اور زیادتی سے متعلق بھی گراں ناز نے عدالت کے روبرو اپنی مدعا پیش کی۔

زرائع نے بتایا کہ گراں ناز نے سردار عبدالرحمن کھیتران کے سامنے 164 کا بیان قلمبند کرایا اس موقع پر پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا۔

رپورٹرز کی جوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ۔

پیشی کے بعد سخت سیکورٹی حصار میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی عدالت سے واپسی کی گئی۔