ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کی فائرنگ، دو خواتین قتل

282

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال شاخ نمبر 3 میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود دونوں خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم واقعہ محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔