ڈھارڈ میں قبائلی رہنماء کا قافلہ حادثاتی حملے کی زد میں آیا، جس کا ہمیں افسوس ہے ۔ یو بی اے

2161

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن ڈھاڈر میں صبری کے مقام پہ ہمارے سرمچاروں نے ایک آئی ای ڈی حملہ کیا بلوچ قوم کو وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ حملے میں ہدف قابض ریاست کے فورسز تھے مگر حملے کے عین وقت چند ناگزیر وجوہات کی وجہ سے قبائلی رہنماء کا قافلہ حملے کی زد میں آگیا۔

انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کی سینٹرل کمیٹی اور تنظیم کی ہائی کمان کی جانب سے قافلے کے نشانہ بننے اور دو بلوچ نوجوانوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پہ دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔