چمن: فورسز کا چھاپہ ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

407

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمدکرلیا۔

“جبکہ دہشت گرد آپریشن سے پہلے ہی علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔”

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمدکرلیا، جس میں راکٹ، دیسی ساختہ بم ، گولہ بارود اور دیگر سامان شامل ہیں۔

بیان کے مطابق آپریشن علاقے میں مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا دہشت گرد سکیورٹی فورسز، شہریوں پرحملوں اور دیسی ساختہ بم نصب کرنے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے مواد کی برآمدگی سے کوئٹہ و دیگر شہری علاقوں میں دہشت گردی کی سرگرمی کو روکنے میں مدد ملی ہے-